اہم خبریں

بے روزگاروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے 5000 نوکریوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات جاری

کراچی (اعتماد ٹی وی) صوبہ سندھ میں اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے پولیس کا خصوصی یونٹ قائم کیا جارہا ہے جو 24 گھنٹے عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گا۔

 

سندھ پولیس کے سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد نئے یونٹ کے لیے نئی بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ نئی فورس کے لیے منظور شدہ اہلکاروں کی تعداد تقریباً 5 ہزار ہے اور پہلے مرحلے میں کراچی رینج سے تقریباً 2 ہزار 800 اہلکاروں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 

نئی فورس سے متعلق سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ صوبے بھر میں گرجا گھروں، مندروں اور گردواروں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی جبکہ اس کے آپریشن اور فرائض کا تفصیلی طریقہ کار مزید ڈیزائن کیا جارہا ہے، لیکن بنیادی طور پر یہ یونٹ اقلیتی برادریوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہوگا۔

 

Advertisement

پولیس کے نئے یونٹ کا سربراہ کوئی ایسا افسر ہوگا جو ایس ایس پی رینک سے نیچے نہ ہو جبکہ اس وقت کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کی پوسٹوں پر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ نئی بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور مختلف کیٹیگریز کی 2800 پوسٹوں پر ہزاروں نوجوانوں نے درخواستیں دیں۔

 

سینئر اہلکار نے بتایا کہ بھرتی کے اس عمل میں ایک یا 2 ماہ لگیں گے۔ امید ہے کہ یہ فورس اگلے 3 سے 4 مہینوں میں فعال ہوجائے گی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago