اہم خبریں

تنقید پر سزا کا ’’پیکا‘‘ قانون، انتہائی سنگین اثرات کا سامنا، وزیر قانون پر سوالات اُٹھ گئے۔۔

نیویارک (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں حکومتی اور ریاستی اداروں پر تنقید کرنے کی سزا پانچ سال دینے کا ایکٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

 

برطانیہ سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے وزیر قانون نے اس قانون کی افادیت اور ضرورت کی جو دلیل پیش کی ہے اُن سے درخواست ہے کہ وہ اس ظالمانہ اور اکیسویں صدی کے تقاضوں کی توہین کرنے والے قانون کے مندرجات کے بارے میں جمہوری برطانیہ کے اُسی تعلیمی ادارہ کے ماہرین قانون اساتذہ سے ہی رائے معلوم کر لیں تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔

Advertisement

 

 

پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی ایسی ہی پابندیوں کے قوانین اور مارشل لاء ریگولیشنز جاری کئے گئے اور بالاآخر یہ قوانین اپنے منفی اور سنگین اَثرات مرتب کرنے کے بعد ختم بھی ہو گئے۔

Advertisement

 

 

خود موجودہ عمران حکومت کے بعض ترجمان تو صرف شخصی کردارکشی کی مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں۔ کیا وزیر قانون ایسے ترجمانوں کو بے روزگار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

Advertisement

 

 

خود وزیراعظم عمران خان کا اقتدار میں آنے سے قبل دھرنا اور اس کے بعد بھی اس سلسلے میں ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ حکومت کے جاری کردہ ’’پیکا‘‘ قانون پاکستان کی داخلی سیاست اور حالات پر کیا اثرات مرتب کرئے گے

Advertisement

 

 

اس بارے میں وطن عزیز کے صحافتی اداروں اور صحافیوں کی تنظیموں نے جو مؤقف اختیار کیا ہے وہ بالکل دُرست اور حقائق پر مبنی ہے لیکن انتقام اور اقتدار کے جنون میں نافذ کردہ اس قانون کے عالمی سطح پر پاکستان کیلئے جو اثرات اور خطرات درپیش ہوں گے اُن پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago