اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے بڑی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) سے وزیراعظم کا امیدوار لانے کی فرمائش کر دی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد پہنچتے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

 

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر فورسز نیوٹرل ہیں تو کامیابی کے امکانات ہیں، جیتے تو ہماری کامیابی ہوگی اگر نہ جیتے تو پھر آئیں گے۔ قبل ازیں پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہوگا۔

 

 

Advertisement

قبل ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری کامیابی ہے کہ عدم اعتماد کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی اسی پیج پر آگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے موجودہ سیاسی ماحول میں غیر جانبدار رہنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 

Advertisement

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا کوئی بھی انتہائی اقدام ملک میں بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ یا وزیراعظم ہاؤس کا محاصرہ نہیں کرنا چاہتے، ہم (حکومت کے خلاف) تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر جانا چاہتے ہیں، کیونکہ سیاسی جماعتوں کا کوئی بھی انتہائی قدم ملک میں بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago