اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کا اہم انٹرویو۔۔ فوجی کارروائی سے روک دیا، اہم وجوہات بتا دیں

وزیراعظم عمران خان نے روس یوکرین تنازع بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتی۔

 

 

Advertisement

وزیرِ اعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ بننا نہیں چاہتا، چاہتے ہیں کہ روس یوکرین تنازع کا پُر امن حل نکالا جا سکے۔

 

 

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ سرد جنگ کے دوران ایک بلاک کا حصہ بننے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا تھا، اب ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتے بلکہ تمام ملکوں سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ ان کامزید کہنا ہے کہ فوجی کارروائی کسی تنازع کا حل نہیں ہو سکتی، پرامن فیصلوں کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے۔

 

 

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پیسے کی غیر قانونی منتقلی سے غربت میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے، دنیا کو ترقی پزیر ممالک سے غیر قانونی طور پر پیسوں کی منتقلی کے مسئلے کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ بھی بڑے اہم چیلنجز ہیں۔

 

 

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بنیادی توجہ یہ ہونی چاہیے کہ کیسے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالیں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ہر سال غریب ممالک سے کرپشن سے لوٹے گئے 1 اعشاریہ 5 کھرب ڈالرز ترقی یافتہ ممالک کو بھیجے جاتے ہیں۔ وزیراعظم کےدورہ روس کے دوران انہوں کہا کہ امیر ممالک کو اپنے ملک میں پیسہ لانا مشکل اور مزدوروں کا آنا آسان بنانا ہو گا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago