اہم خبریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ملک میں کرفیو لگانے کے حوالے سے اہم بیان دے دیا۔

وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا قومی شناختی کارڈ سے تعلق نہیں، یہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر نہیں ہو گی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے وقت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،کرفیو اس صورت میں لگایا جاتا ہے جب مردم شماری ایک ہی دن میں ہو۔ اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کو آرڈیننس سینٹر صوبوں کے ساتھ منسلک ہوگا ،کوشش کریں کہ ادارہ شماریات تمام معلومات میڈیا سے شیئر کرے۔

 

 

Advertisement

وفاقی وزیرنے کہا کہ یہ بنیادی ستون ہے جس پر مستقبل کا دارومدار ہے ،ملک میں جتنی اعتماد کی فضاء بحال ہوتی جا رہی ہے اس سے اچھے نتائج سامنے آنے کا امکان ہے، شماریات پر تمام صوبوں سے ماہرین مانگے گئے تھے۔

 

 

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہاکہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کوہمیں اعتماد میں لینا ہوگا ،مردم شماری میں فوج کا کام سیکیورٹی کا ہو گا اور اس کے لیے دس ارب کا ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر لیا جا رہا ہے ،رواں سال جاری اخراجات کے لیے5 ارب رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مئی جون میں پائلٹ ٹیسٹ ہو گا ،پاکستان میں رہ کر کوئی وسائل استعمال کرے تو اسکا شمار ہو گا ۔ جو فرد روزگار کے سلسلے میں جا کر رہ رہا ہے وہاں پر اسکا شمار ہو گا ۔

 

 

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ اچھی فیصلہ سازی کے لئے اچھے ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے ،ملک میں آئندہ کی منصوبہ بندی کے لئے مردم شماری ضروری ہوتی ہے،جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مردم شماری کبھی 10، کبھی 15 سال بعد ہوتی ہے۔لہذا اتنے اہم کام کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں، این سی او سی میں جدید ٹیکنالوجی کے باعث فوری جلد انفارمیشن مل جاتی تھی۔اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن اتنی تاریخیں دے چکی اتنی تو سول کورٹ نہیں دیتی، بات زرداری اور نواز شریف سے نکلی اور مریم، بلاول تک پہنچ چکی، اب تیسری نسل بھی تیار ہو چکی ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago