اہم خبریں

عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی ہال دستیاب نہیں کو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بیان سامنے آگیا۔

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) قومی اسمبلی کا ہال فوری طور پر ارکان سے بھرپور کوئی سیشن کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف جلد ہی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک نہیں لا پائیں گی۔ کیونکہ قومی اسمبلی کے ہال میں اس کی لابیز کی تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے کیونکہ قومی اسمبلئ میں 23؍ مارچ کو اسلام کانفرنس تنظیم کا اجلاس ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ تزئین و آرائش کا کام چند ہفتے پہلے شروع ہوا تھا اور یہ رواں ماہ میں مکمل نہیں ہو سکا۔

 

 

Advertisement

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کیخلاف کم از کم رواں ماہ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کر پائیں گی۔ رابطہ کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ تزئین و آرائش کا کام 5 مارچ تک مکمل کرا لیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی ہال کو او آئی سی کے آئندہ اجلاس کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جو 23؍ مارچ کو منعقد ہوگا۔

 

 

Advertisement

یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا۔ جب اُن سے پوچھا گیا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ دنوں میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں تو کیا ہوگا تو اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ وہ سیکریٹریٹ سے پوچھیں گے کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ قومی اسمبلی اور اس کی لابیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں کہیں اور سیشن منقعد کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

 

 

Advertisement

گزشتہ ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس 22؍ مارچ کو ہوگا جبکہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے برادر مہمانوں کے ساتھ مل کر ملک کا 75واں یومِ پاکستان منایا جائے گا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago