اہم خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی غیرملکی سطح پر اہم ملاقات۔ تفصیلات سامنے آگئیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں ملٹری ٹو ملٹری سطح پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مجموعی علاقائی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ آئی آیس پی آر کے مطابق آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کیا اور انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام م میں اس کے کردارکو سراہا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن اور سیکیورٹی کی کوششوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش اورعلاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago