اہم خبریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سوئی سدرن گیس کمپنی آمنے سامنے آگئے۔ عوام پر اس کے گہرا اثرات۔۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئیے۔ ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادانہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں۔

 

 

Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بینک اکاونٹس ایف بی آر کے ماتحت ادارے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے منجمد کئے، ایل ٹی او نے بینک اکاونٹس منجمد کرکے رپورٹ ایف بی آر کو بھجوادی ہے، جب کہ ایف بی آر نے سوئی سدرن کمپنی لمیٹڈ کے اکاؤنٹس سے 31 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

 

 

Advertisement

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹ منجمد کر دیئے ہیں، کمپنی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں، جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔

 

 

Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی کے 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کر چکے ہیں، ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی، لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اختیار حاصل ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago