اہم خبریں

مسلم لیگ (ن) کے لیے بری خبر، حکومت کا اسحاق ڈار کے خلاف بڑا ایکشن۔۔

نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار کا بنگلہ نیلامی کرنے کے لیے فوری طور پر تمام کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

 

 

Advertisement

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 4 کنال اراضی پر قائم بنگلے کی کل مالیت کا اندازہ 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔بنگلے کی نیلامی کی صورت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور کی اسحاق ڈار سے یہ دوسری بڑی وصولی ہوگی۔

 

 

Advertisement

اس سے قبل نیب اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے نکال کر قومی خزانے میں جمع کروا چکا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور ملزم قرار دیا تھا۔

 

 

Advertisement

عدالت نے نیب ریفرنس میں ظاہر کی گئی ملزم کی تمام جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر کھے ہیں۔اسحاق ڈار کی اہلیہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بنگلے کی نیلامی رکوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago