کراچی (اعتماد ٹی وی) روبوٹک سرجری کو طب کی سائنسی دنیا میں مستقبل کی سرجری کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ اِس سرجری میں مخصوص سہولتوں کی وجہ سے نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس سرجری کی خاص بات یہ ہے کہ اِس کی وجہ سے مریض کے جسم پر سرجری کے نشانات کم ہوتے ہیں، خون کا اخراج کم ہوتا ہے اور مریض کا اسپتال میں قیام بھی محدود ہوتا ہے۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) نے سکھر میں روبوٹک سرجری یونٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو اگلے ماہ کے آخر تک قائم کر لیا جائے گا۔
ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو لکھے گئے مراسلے میں اس اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اپنے مراسلے میں پروفیسر رضوی نے اُن کے اپنےادارے میں قائم کردہ روبوٹک سرجری کے شعبے کے قیام میں حکومت سندھ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ اس شعبے کا افتتاح گزشتہ دنوں میں کراچی میں ہوا تھا۔
ایس آئی یو ٹی کا روبوٹک یونٹ میں چند ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ یہ علاج بالکل مفت اور پُروقار انداز میں کیا گیا۔
ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ اُن کا ادارہ ایس آئی یو ٹی صوبے کے دور دراز علاقوں تک طبی سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تاکہ آبادی کے بڑے حصہ کو علاج و معالجہ کی جدید سہولتیں حاصل ہو سکیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More