اہم خبریں

اگلے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ہوں گے۔۔ مسلم لیگ (ن) تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بڑی قربانی دینے سے بھاگنے لگی، پیپلز پارٹی نے بھی اہم تجویز پیش کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الٰہی کے نام پر راضی نہیں ہے، پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ نام کی تجویز نواز شریف کے سامنے رکھی جائے گی اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد فیصلہ کریں گے۔

 

 

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 رکن قومی اسمبلی اس وقت مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ ارکان (ق) لیگ کے ذریعے ہی آگے چلیں گے۔ اور پیپلزپارٹی بھی بعض ارکان اسمبلی کےساتھ رابطوں میں ہے، 25 ارکان قومی اسمبلی اپوزیشن اور (ق) لیگ سے رابطے میں ہیں۔

 

 

Advertisement

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی تجویز ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کو دی جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی ف کے تین تین رہنما شامل ہوں گے۔

 

 

Advertisement

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری، بلاول اور جعمیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ فضل الرحمان نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے پر مشاورت ہوئی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago