اہم خبریں

عوام کے لیے خوشخبری، 47000 نوکریوں کی بھرتی میرٹ پر جاری۔

(اعتماد ٹی وی) سندھ میں اساتذہ کی بھرتیاں جاری ہیں۔ آفس آرڈر کا سلسلہ آج سے جاری ہوگا۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نوکریاں ہمیشہ میرٹ پر دیتی ہے۔

 

 

Advertisement

سعید غنی نے بیان میں کہا کہ مجھے آصف زرداری صاحب نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر ہونی چاہیئے، پھر 15 دن بعد دوبارہ آصف زرداری صاحب نے مجھے کال کی کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں ٹرانسپیرنسی ضروری ہے۔

 

 

Advertisement

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لوگ کام کرنا چاہتے ہیں، ہر منسٹر نے اپنے دور میں کوشش کی کہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں چینجز آئیں، کسی سول ڈپارٹمنٹ میں پہلی بار ایک ساتھ 47000 نوکریاں دی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی نوکریاں ہمیشہ میرٹ پر دیتی ہے۔

 

 

Advertisement

اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے بتایا کہ بیک وقت رکروٹمنٹ پروسیس کے تحت پاس ہوئے 50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں کے آرڈز دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کی طرف سے 5 لاکھ امیدواران سے لیے گئے ٹیسٹ میں 50 ہزار کے لگ بھگ امیدواران میرٹ پر پاس ہوئے ہیں۔

 

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج لیاری کے سرکاری اسکول میں منعقدہ تقریب میں نوکریوں کے آفر آرڈرز دیے جائیں گے، سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ آفر آرڈرز تقریب میں میرٹ پاس امیدواران کو نوکریوں کے آرڈرز پیش کریں گے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago