اہم خبریں

بشریٰ بی بی اور میڈیا کی بہتان تراشیاں۔۔ پیکا آرڈیننس کا عوام کو کیا نقصان ہو سکتا ہے، بہترین تجزیہ۔۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ جاری کیا۔ جس میں انھوں نے اسلام کا حوالہ دے کر کہا کہ تہمت، تضحیک اور بہتان تراشی اسلامی قانون کے مطابق قابلِ گرفت جرم ہیں۔

 

 

Advertisement

اس ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ خواتین پر تہمت کی سزا تو اسلام میں بہت سخت ہے۔ اور ہتکِ عزت سول قانون ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ فوجداری قانون بنانا غلط ہے بلکہ بحث یہ ہونی چاہیے کہ قانون کا غلط استعمال نہ ہو۔ فواد چوہدری صاحب کا یہ بیان دراصل پیکا آرڈی ننس کے تنازع سے متعلق ہے۔ مجھے اچھا لگا کہ فواد چوہدری صاحب نے اسلام کا حوالہ دیا۔

 

 

Advertisement

مجھے امید ہے کہ وہ ہر معاملہ میں اسلام کا حوالہ دیں گے چونکہ اُن کی وزارت اطلاعات و نشریات ہے اس لیے وہ فلم، ڈرامہ، شوبز اور میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی فحاشی کے خلاف بھی اسلام کے حوالے دے کر نہ صرف اِس فحاشی کی مخالفت کریں گے بلکہ اُسے روکنے کے لیے ضروری اقدامات بھی کریں گے۔

 

 

Advertisement

جہاں تک پیکا آرڈیننس کا تعلق ہے تو ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے اسے جلد بازی میں نافذ کیا جس پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔ اس قانون میں ایسا بہت کچھ ہے جسے حکمران صحافیوں اور سوشل میڈیا کے استعمال کنندگان کو نشانہ بنانے کے لیے غلط طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

 

Advertisement

اس میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا میں عمومی طور پر اور سوشل میڈیا میں خصوصی طور پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، اُن پر جھوٹے اور غلیظ الزامات لگائے جاتے ہیں کیوں کہ جان بوجھ کر جھوٹے الزام لگانے والوں، جھوٹ گھڑنے والوں کی کوئی گرفت نہیں۔ اِس لیے اس غلاظت کا شکار صرف وزیراعظم یا اُن کی اہلیہ نہیں بلکہ اپوزیشن رہنما بھی ہورہے ہیں۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago