اہم خبریں

روس اور یوکرین کی کشیدگی پاکستان پر بھی اثرانداز ہونے لگی، پاکستانیوں کے لیے بری خبر آگئی

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا اثر عالمی صرافہ مارکیٹ اور عالمی خام مال کی منڈی میں بھی دیکھنے میں آیا اور سونے کی فی اونس قیمت 77 ڈالر سے بڑھ کر 1972 ڈالر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

Advertisement

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 972 ڈالر ہے۔ عالمی قیمت کے مقامی اثر کے سبب سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

 

 

Advertisement

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام دو ہزار 915 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہے۔ کیونکہ روس کے یوکرین پر حملے کرنے سے پورے یورپ میں ج-ن-گ کا خدشہ پیدا کر دیا اور سرمایہ کاروں کو اپنے اثاثوں اور محفوظ پناہ گاہوں سے دور کر دیا۔

 

 

Advertisement

اسی طرح پیٹرول کی قیمتوں میں بھی عالمی سطح پر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں کو پر لگ جائیں گے۔ پاکستانی عوام کو بھی اس سارے معاملے کی وجہ سے مشکل حالات سے گزرنا پڑے گا

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago