اہم خبریں

پرائیویٹ سکول مافیا ہو جائے تیار، حکومت نے نیا قانون بنا لیا، اب ہر سکول میں بچوں کے لئے کھیل کے گراونڈ اور۔۔۔

ہوشیار خبردار نجی سکول بھی ہو جائیں تیار۔

 

 

Advertisement

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کی حکومت تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے بہت سے اقدامات کرتی رہی ہے۔ ہر دور حکومت میں ملک بھر میں تعلیم کے حصول پر زور دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں ۔

 

 

Advertisement

کسی دور میں پسماندہ علاقوں میں سکول و کالج بنائے گئے تو کسی دور میں نصاب کی مفت تقسیم کی گئی۔ کسی نے لیپ ٹاپ دئیے اور کہیں بہترین کارکردگی والے طالب علموں کو سولر سسٹم دیا گیا۔

 

 

Advertisement

غرض ی کہ سب نے تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی ہے موجودہ حکومت نے بھی اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جیسے کے پورے ملک کے سرکاری و نجی سکول کا نصاب ایک ہوگا۔

 

 

Advertisement

تعلیمی نصاب میں قرآن کی تعلیم کو لازم و ملزوم کیا جائے گا ۔ ہرجماعت کے بچے کو ناظرہ اور سپارہ پڑھایا جائے۔ اس کے علاوہ موجودہ حکومت اس کوششوں میں ہے کہ اعلیٰ تعلیم میں قرآنی تعلیم کو لازم کیا جائے اور طلبہ و طا لبات کو سیرت نبویﷺ کے متعلق پڑھایا جائے۔

 

 

Advertisement

موجودہ حکومت نے ہنر مند نوجوان جیسے پروگرام کا انعقاد کر کے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر پر بھی زور دیا اور ماہانہ وظیفہ مقر ر کر کے نوجوان نسل کو ہنر مند بنایا اور اس کے سرٹیفیکٹ بھی دئیے گئے۔ مختلف فیکٹریز میں ان کو ملازمت دلوائی گئی۔

 

 

Advertisement

اب اس سلسلے میں مزید اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر کے نجی سکولوں کے لئے نیا قانون پیش کیا ہے۔ وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے سکولز موجود ہیں جن کا الحاق بورڈ سے نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

اب ہم نے قانون بنایا ہے کہ تمام نجی سکولوں کا رجسٹر ہونا ضروری ہو گا۔ جو سکول رجسٹر نہیں ہوگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 

 

Advertisement

وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق بہت سے سکول 5000 سے کم فیس وصول کرتے ہوئے سکول کا نظام چلا رہے ہیں جب کہ ایسے سکولوں میں نہ ہی لائبریری ہوتی ہے اور نہ ہی کھیل کا میدان ۔ اس کے ساتھ اساتذہ کی بھی کمی ہوتی ہے ۔ اس لئے اب حکومت کی مقرر کردہ شرائط کے مطابق سکول کھلیں گے ۔

 

 

Advertisement

انھوں نے کہا ملک میں ڈیٹا بنک قائم کر کے ای ۔ٹرانسفر سسٹم کو متعارف کروایا گیا اور کئی اساتذہ اس کے ذریعے اپنے واجبات وصول کر چکے ہیں ۔ اور اسی نظام کے ذریعے طلباء و اساتذہ کے داخلے ، تبادلے اور ریٹائرمنٹ کے امور انجام دئیے جا رہے ہیں۔

 

 

Advertisement

اس سٹسم سے ملک بھر میں کرپشن اور سفارش کے ساتھ ساتھ اقربا پروری کا بھی خاتمہ ہو گا۔ ہمیں نجی سکولوں کے مقابلے سرکاری سکولوں کا ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز کرنا ہوگا اور اس کے لئے بہت بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، حکومت نے تعلیم کی مد میں بہت سے فنڈز مقر ر کئے ہیں ۔

 

 

Advertisement

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے سوال پر وزیر تعلیم نے کہا کہ ہزاروں کی تعد اد میں اساتذہ ہر سال ریٹائرڈ ہوتے ہیں اور اسی طرح نئے اساتذہ کو بھرتی کیا جاتا ہے ۔

 

 

Advertisement

موجودہ حکومت نے منصوبہ بنا یا ہے کہ اب سے 15 سے 30 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جائے۔ تاحال مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے ملک بھر میں نئے سکولوں کی تعمیر کو روک دیا گیا ہے اور 7 ہزار سے زائد سکولوں کو پرائمر ی سے ایلمینٹری کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ تاکہ اس وجہ سے علاقے میں تعلیمی نظام رواں رہے۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago