حجرعربی زبان کا لفظ یے، جس کا مطلب پتھر ہے اور اسود سیاہ کو کہتے ہیں۔ حجر اسود یعنی سیاہ پتھر جو تمام مسلمانوں اور دیگر الہامی مذاہب کے لوگوں کے لیے ایک مقدس پتھر ہے اور نیہایت اہمیت کا حامل ہے۔
حجر اسود ایک ایسا پتھر ہے، جس سے بہت سی کہانیاں منسلک ہیں؛ کچھ تو حقیقت پر مبنی ہیں جن کے قرآن و حدیث سے ثبوت بھی ملتے ہیں۔ لیکن کچھ کہانیاں ایسی ہیں جو سینہ بہ سینہ سفر کرتی چلی آ رہی ہیں۔