اہم خبریں

یہ ہوتا ہے سربراہ۔۔ ISI DG لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آئی ایس آئی کو اہم حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔۔ جو حکم پورا نہ کر سکا اس کے ساتھ۔۔۔

اسلام آباد (تبصرہ ،انصار عباسی) بڑی پیشرفت یہ ہے کہ ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے ملازمین کو سختی سے سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آئی ایس آئی کے تمام ملازمین کو بتا دیا ہے کہ سیاست یا سیاسی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

Advertisement

کہا جاتا ہے کہ اپنی آمد کے ساتھ ہی آئی ایس آئی کے سربراہ نے ادارے کے تمام ملازمین کو اپنی سوچ سے آگاہ کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے ملک کے دفاع کی پہلی حد سمجھے جانے والا ادارہ آئی ایس آئی ماضی میں تنازعات کا شکار رہا ہے کیونکہ اسے پہلے بھی سیاسی معاملات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

 

 

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا میں اس ایجنسی پر بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے۔ حالانکہ ملک کے دفاع اور سیکورٹی کے معاملات میں اس ادارے کی کارکردگی شاندار ہے لیکن اس کے سیاست میں غیر مجاز کردار نے اس کی شہرت کو داغ دار کر دیا ہے۔

 

 

Advertisement

رابطہ کرنے پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی غیر سیاسی شخصیت ہیں، ماضی میں ایجنسی جن تنازعات کا سامنا کرتی رہی ہے انہیں دیکھتے ہوئے یہ اچھا فیصلہ ہے کہ ادارے کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کے پروفائل اور ان کے ماضی کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ سمجھتے ہیں کہ ایسی ہدایات جاری ہونا ضروری تھیں۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago