امکان ہے کہ تحریک عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے۔ مبینہ طور پر مسلم لیگ (ق) اور ترین گروپ کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے نہ صرف آمادہ نظرآئی ہے بلکہ چوہدری پرویز الٰہی کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو بھی اس پر جلد منا لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس بارے میں شہباز شریف کے ساتھ بات چیت بھی کی گئی ہے اور جواب دینے کے لیے انہوں نے کچھ وقت مانگا ہے، امید ہےکہ آ ئندہ دو تین دن میں وہ جواب دے دیں گے۔
وزیراعظم کا عہدہ پہلے پیپلزپارٹی کو دینے پر مسلم لیگ (ن) آمادہ تھی لیکن اب پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو دی جائے گی تو وزیراعظم مسلم لیگ (ن) سے ہونے پرہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف چونکہ پہلے تحریک اعتماد لانے پر اتفاقِ رائے ہوچکا ہے، اس لیے ممکنہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی کی طرف سے ہوسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنا تو طے ہے لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔ لیکن دوسری طرف مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کا بھی امکان ہے۔ یہ فیصلہ نہایت اہم ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر اس کے اثرات تحریک عدم اعتماد پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے علاوہ بھی ایسی صورتحال ہوسکتی ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کی نوبت ہی پیش نہ آئے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی خاصی تعداد نے اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ (ن) سے اپنے معاملات طے کرلیے ہیں۔ کچھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More