وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپ اور امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات بھی اپنی جگہ رہیں گے، کسی کی خواہش پر اپنے تعلقات ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد خارجہ پالیسی میں توازن قائم رکھنا ہے، دیکھیں گے کہ ہمارا مفاد کس میں ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اگلا دورہ یورپ کا ہے۔ وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پچھلے آٹھ دس مہینوں میں پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے میں کافی تیزی آئی ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاخیر کی وجہ ایم او یو کا اسٹرکچر اور کچھ کمپنیز پر ہمارے اعتراضات تھے جو دور کرلیے گئے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ اُمید ہے اس سال کے آخر تک منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ روس دنیا کا 40 فیصد گندم پیدا کرتا ہے جب کہ سب سے زیادہ گیس روس کے پاس ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ روسی نائب وزیراعظم توانائی کے معاملات بھی دیکھتے ہیں جس سے متعلق معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں روس پاکستان کے توانائی کے معاملات میں سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح فیصلہ کیا صورتحال کے باوجود دورے کو مکمل کرنا چاہیے، روسی صدر نے بھی دورے کو گرمجوشی سے لیا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More