اہم خبریں

اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے اچھی خبر آگئی

کراچی (اعتماد ٹی وی) اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو اچھی خبر آگئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دوران پرواز کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسافر یکم مارچ سے دوران پرواز کھانے پینے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

 

 

Advertisement

یاد رہے کہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے اندرون ملک تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سی اے اے نے یہ فیصلہ این سی او سی کی خصوصی ہدایت پر کیا تھا۔

 

 

Advertisement

سی اے اے کے مطابق دوران پرواز مسافروں کو کھانے پینے سمیت کوئی بھی میلز فراہم نہیں کیا جائے گا، اس قانون پر پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور چارٹرڈ پروازیں مکمل طور پر عملدرآمد کریں گی۔

 

 

Advertisement

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اس پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی کہ تمام ایئرپورٹس منیجر اور اے ایس ایف حکام اس پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔

 

 

Advertisement

اس کے علاوہ پروازوں کے عملے اور مسافروں کو فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تمام ایئر لائن اپنی پروازوں میں مسافروں کے ماسک کا استعمال لازمی کرائیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago