اہم خبریں

کسی بھی سیاسی جماعت کی کوئی درخواست نہیں سنی جائے گی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے مریم اورنگزیب کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کی گئی ایک پٹیشن کو مسترد کر دیا جس میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2022 کو چیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

 

 

Advertisement

جسٹس من اللہ نے صحافیوں کی طرف سے دائر درخواستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے پہلے ہی اس قانون کو چیلنج کیا جا چکا ہے جن کے پاس کوئی متبادل فورم نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

ہم سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہیں عدالت سے رجوع کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سیاسی جماعتوں کا اپنی شکایات کے ازالے کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے۔

 

 

Advertisement

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرے اور غیر ضروری درخواستیں دائر نہ کرے۔ انہوں نے کہا ہم اس معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت کی درخواست نہیں سنیں گے کیونکہ ان کے پاس پہلے سے ہی پارلیمنٹ کا فورم ہے جہاں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago