اہم خبریں

جو اتحادی عمران خان کا ساتھ چھوڑے گا اس کے ساتھ یہ ہو گا۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے اتحادیوں کے بارے اہم بیان دے دیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو اتحادی عمران خان کو چھوڑے گا وہ غلط فیصلہ کرے گا، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کو اجازت دے رہے ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء قانون ہاتھ میں نہ لیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

 

 

Advertisement

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے روس کا کامیاب دورہ کیا، ان کے اس دورے کو پوری دنیا میں پزیرائی ملی ہے، جبکہ بھارت کو یہ دورہ ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔

 

 

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد ڈھیلی ڈھالی اور ڈانواں ڈول ہے، خرید و فروخت کا کارڈ چلانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا بس ایک سال رہ گیا ہے، اگلے الیکشن کی تیاری کریں، سیاست میں خرید و فروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گی، عمران خان نے پتے چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں۔

 

 

Advertisement

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز لگانے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کاروبار بن جاتی ہے تو نتائج اچھے نہیں ہوتے، سارے مفاد پرست اکٹھے ہو رہے ہیں، انہیں ایک خوف اکٹھا کر رہا ہے، انہیں ڈر ہے کہ کچھ نہ ہوا تو ان کی کھال اتر جائے گی، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان مزید چیلنج ثابت ہوں گے اور مزید مضبوط ہوں گے۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago