اہم خبریں

پاک آرمی نے دنیا میں مثال قائم کر دی، ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن۔۔

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ اس بات کا ثبوت پاک آرمی میں ملتا ہے۔ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاک فوج میں ہندو افسر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے وہ پاک فوج میں اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے ہندو افسر بن گئے ہیں۔

 

پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار کا تعلق تھر سے ہے۔ ڈاکٹر کیلاش کمار 1981 میں سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2008 میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کیلاش کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیلاش کمار ہمارا فخر ہیں۔

Advertisement

 

لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش کمار کے علاوہ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر انیل کمار نے بھی حال ہی میں ترقی پائی ہے۔لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر انیل کمار کا تعلق بدین سے ہے اور وہ 1981 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2007 میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے اور اسے ملک میں اقلیتوں کے لیے اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 

 

پاکستان کی پہلی ہندو خاتون سینیٹر کرشنا کماری نے پاک فوج میں ہندو افسران کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی میری آرمی ہے۔ پاکستان زندہ باد۔۔

Advertisement

 

سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی طرح پاکستان ترقی کرے گا۔ مسلمان، مسیحی، ہندو، سکھ۔ پارسی سمیت سب پاکستانی زندہ باد۔۔ صارفین کا ماننا ہے کہ ہر پاکستانی کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں۔ چاہے ان کا کوئی بھی رنگ، نسل مذہب یا علاقہ ہو۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago