اہم خبریں

آسٹریلیا میں دنیا کا آٹھواں عجوبہ بنانے کی تیاری شروع ہوگئی۔

آسٹریلیا میں سب سے اونچا عمودی باغ بنایا جا رہا ہے جس کی کل لمبائی ساڑھے پانچ کلومیٹر ہے۔ آسٹریلیا میں دو ارب ڈالر کی لاگت سے دو بلند ٹاور بنائے جارہے ہیں جو 2028 میں مکمل ہونے پر دنیا کے سب سے طویل عمودی باغ کا اعزاز حاصل کریں گے جس پر مجموعی طور پر ساڑھے پانچ کلومیٹر طویل سبزہ اگایا جائے گا۔

 

 

Advertisement

میلبرن میں تعمیر کئے جانے والے یہ دوہرے ٹاور نما ہوٹل فور سیزن کمپنی تعمیر کرے گی اور اس کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ اسے شہر کی سب سے بلند عمارت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔

 

 

Advertisement

مجموعی طور پر یہ 210 کمروں کا ایک ہوٹل ہے لیکن اس پر سبزہ ، پودے اور درخت اگائے جائیں گے جو اسے دنیا کا بلند ترین اور عمودی جنگل یا باغ بنائیں گے۔

 

 

Advertisement

دونوں ٹاوروں کی تعمیر پر ایک ارب نوے کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوگی ۔ ایک چھوٹا اور دوسرا قدرے اونچا ٹاور ہوگا جس کی بلندی 365 میٹر ہوگی۔ اپنے ماحول دوست ڈیزائن کی وجہ سے اسے دنیا کا بلند ترین ’گرین اسکریپر‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago