اہم خبریں

روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران پاکستانی طالب علم کی۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان بھی آگیا

روسی حملے کے بعد تین ہزار سے زائد پاکستانی یوکرین میں پھنس گئے، سفارتخانہ ترنوپل منتقل ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، طلبہ کی بڑی تعداد محصور ہو گئی۔

 

 

Advertisement

پاکستانی طالب علم گلریز ہمایوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹرو سٹیشن میں پناہ لے رکھی ہے، کھانا دستیاب ہے نہ پانی، ہماری حالت بہت غیر ہے، ہم لاوارث ہوچکے ہیں۔

 

 

Advertisement

دوسری طرف یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانے سے ہمارا رابطہ ہے، ماسکو جانے سے پہلے ہی ان کو ہدایات دی جاچکی تھیں کہ وہاں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور طلبہ کو محفوظ جگہ منتقل کیا جائے۔

 

 

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی بھی ہم مسلسل ان سے رابطے میں ہیں، ہمارے سفارتخانے کو ہم نے پچھلے 48 گھنٹوں میں ترنوپل میں پالش بارڈر کے قریب نسبتاً محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ پاکستانیوں کے انخلا میں آسانی ہو کیونکہ وہاں سے پولینڈ اور ہنگری وغیرہ منتقل کرنا آسان ہے۔ یوکرین میں پاکستانی طالب علم کی ہ-ل-ا-کت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago