اہم خبریں

عمران خان کی پارٹی اقتدار میں کیا آئی گویا مہنگائی کو ہی اقتدار مل گیا۔ تیل، گھی اور سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے بعد دودھ کی بھی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

لاہور (اعتماد ٹی وی) عمران خان کی پارٹی اقتدار میں کیا آئی گویا مہنگائی کو ہی اقتدار مل گیا۔ عمران خان جو کنٹینر پر کھڑے ہو کر مہنگائی کرنے والے حکمران کو چور کہتے تھے آج خود بھی مہنگائی کو روکنے میں نا کام ہیں ۔

 

 

Advertisement

ہر دن مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کبھی پیٹرول کی قیمت آسمان کی بلندیوں تک پہنچ رہی ہے تو کہیں بجلی کی ۔ آٹا مہنگا ہونے کی خبر شائع ہوئی تھی کہ گھی آٹے سے پہلے مہنگا ہوگیا۔

 

 

Advertisement

اب اس مہنگائی میں ڈیری کیٹل اینڈ فارم ایسوسی ایشن نے بھی حصہ لے لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

 

 

Advertisement

شاکر عمر گجر (مرکزی صدر) نے اس سلسلے میں پورا تخمینہ شائع کیا ہے کہ فارم گیٹ پر دودھ کی لاگت 177.70 روپے تک آتی ہے جس میں 17.77 روپے کا نفع ہوتا ہے اگر اس کو جمع کیا جائے تو مجموعی طور پر اس کی قیمت 195 فی لیٹر بن رہی ہے اور یہ سراسر ناانصافی ہے ۔ ہم سستا دودھ کیسے بیچیں ؟

 

 

Advertisement

ڈیری اینڈ فارم کیٹل ایسوایشن کے صدر نے مزید بتا یا کہ حکومت ہمیں کوئی سہولت نہیں دے رہی ۔ اگر منسٹری آف کامرس اجناس کی برآمدگی پر پابندی ختم کرے اور درآمد شدہ اجناس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس بھی ہٹا دے تو ہی دودھ کی لاگت میں کمی ہو گی اور ہم سستا دودھ مہیا کر سکیں گے ۔

 

 

Advertisement

محمد خان بھٹی جوکہ ڈیری کیٹل فارمر لاہور کے صد ر ہیں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ عوام کا خیال کرتے ہوئےپہلے مرحلے میں 30 روپے کا اضافہ کیا جائے گا ۔ اور ماہ رمضان کے بعد مزید رقم کے اضافے کے بعد دودھ 170 روپے فی لیٹر مہیا کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago