اہم خبریں

فہد مصطفی اور عامر لیاقت کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا، عامر لیاقت حسین نے اپنے۔۔

کراچی (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں مختلف ٹی وی چینلز پر گیم شوز دکھائے جاتے ہیں۔ فہد مصطفی، عامر لیاقت، دانش تیمور اس وقت گیم شوز کی میزبانی کررہے ہیں تاہم ان میں سے بہتر کون ہے اس پر لوگوں کی آرا مختلف ہیں۔

 

 

Advertisement

ٹی وی کے معروف اداکار نبیل کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ گیم شو کی میزبانی عامر لیاقت سے زیادہ اچھی کرتے ہیں۔ نبیل نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک کی۔ میزبان نے نبیل سے سوال پوچھا کیا فہد مصطفیٰ عامر لیاقت سے اچھا گیم شو ہوسٹ کرتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں نبیل نے کہا ’ہاں‘۔

 

 

Advertisement

شو کے دوران اداکار نبیل نے بتایا کہ پہلی فلم ناکام ہونے کے بعد توبہ کرلی تھی کہ آئندہ فلم نہیں کروں گا۔ اداکار نبیل نے اپنا تھیٹر کا تجربہ بتایا کہ تھیٹر میں کام کرکے پیسہ نہیں صرف تالیاں ملتی ہیں۔ نبیل نے بتایا کہ انہیں اپنے شہرہ آفاق ڈرامے ’’دھواں‘‘ سے زیادہ ڈراما ’’عجائب خانہ‘‘ پسند ہے۔

 

 

Advertisement

اپنے سٹ کام ’’بلبلے‘‘ کے بارے میں نبیل نے کہا کہ ڈراما ’’بلبلے‘‘ وہ پیسوں کے لیے نہیں کرتے بلکہ یہ ڈراما ہمیشہ سے انہیں بہت پسند ہے۔

 

نبیل نے بتایا جب میں نے ’’بلبلے‘‘ ڈراما شروع کیا تھا تو اس وقت میرے پاس پیسے نہیں تھے لہذا میں نے پیسے بچانے کے لیے ڈرامے میں خود کو ہی کاسٹ کرلیا تھا۔ بعد ازاں یہ ڈراما لوگوں کو اتنا پسند آیا کہ گزشتہ 12 برسوں سے لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago