اہم خبریں

یکم مارچ کو پاکستان میں پٹرول مزید کتنا مہنگا ہونے والا ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) حکومت پاکستان نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم کی تیاری کر لی ہے۔ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے جارہا ہے۔

 

 

Advertisement

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔

 

 

Advertisement

حکومت نے 16 فروری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لیٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا تھا جس سے پٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر ہے۔

 

 

Advertisement

معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تک جاسکتی ہے جس سے عام پاکستانی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس اضافے کا براہ راست اثر کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑے گا جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں۔

 

 

Advertisement

یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورت حال کا فوری طور پر کوئی حل نہ نکلا تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

 

 

Advertisement

پاکستان میں 9 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 169 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago