اہم خبریں

لوگوں نے پڑوسیوں کو تنک کرنے کا انوکھا طریقہ ایجاد کر لیا، اب کوئی قانونی کارروائی نہیں۔

جنوبی کوریا کےباشندوں میں پاکستانیوں جیسی کچھ عادات بھی شامل ہیں یعنی تقاریب پر ساؤنڈ سسٹم کا شور کیا جاتا ہے لیکن اگر پڑوسی نہ سنیں تو اب کوریا والے اس کے لیے اپنے گھروں میں جوابی اسپیکر نصب کررہے ہیں جو جیسے کو تیسا کی طرح ایک جواب ہوسکتا ہے۔

 

 

Advertisement

تیز شور والے سسٹم کو ایک مؤثر ہتھیار بھی کہا جارہا ہے۔ یعنی اگر کسی وجہ سے شوروغل پیدا کرنے والا پڑوسی باز نہیں آرہا تو اس کے جواب میں یہ سسٹم چلائے۔ اگر پڑوسی کا گھر اگلے دروازے پر ہے یا ایک منزل اوپر تب بھی وہ اس سے متاثر ضرور ہوگا۔

 

 

Advertisement

کوریا میں انہیں انتقامی ساؤنڈ سسٹم بھی کہا جاتا ہے۔ بعض اسپیکروں کا ڈیزائن کچھ ایسا ہے کہ اس کا رخ پڑوسی کے گھر کی جانب کردیں باقی آواز سے دھمکانے کا کام یہ خود کرلے گا۔

 

 

Advertisement

ان میں سے بیضوی شکل کا اسپیکر بہت مقبول ہے جو تنصیب میں سادہ اور استعمال میں آسان ہے اور اس کی قیمت بھی 150 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ اسپیکر 2016 میں منظرِ عام پرآئے تھے لیکن اب وہ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago