اہم خبریں

عدالت کے ساتھ ساتھ عوام بھی متحرک، کراچی میں پارکوں کی رونقیں بحال کرنے کے لئے عوام سامنے آگئی۔

علاقے کے پارکس کو خوبصورت بنانے کے لئے علاقہ مکین پرجوش ۔

 

 

Advertisement

کراچی (اعتماد ٹی وی) کراچی میں قبضہ مافیا کی وجہ سے پارکس کی حالت بہت خراب ہے لیکن علاقہ مکین نے اس سلسلے سے اہم اقدامات کئے ۔ کراچی کے علاقے دستگیر میں کئی خوبصورت پارکس موجود تھے جس کو تفریح کی مقصد سے عوام استعمال کر تی تھی ۔ لیکن آہستہ قبضہ مافیا نے ان پارکس پر قبضہ کر کے اپنی اجارہ داری قائم کر لی اور ان پارکس کو کاروبار کا ذریعہ بنا لیا۔

 

 

Advertisement

جیسا کہ شادی ہالز میں شادیاں اور محفلیں منعقد کی جاتی تھیں اس طرح پارکس کو بھی قبضہ مافیا نے اس کاروبار کا حصہ بنا لیا اور پارکس کی بکنگ شروع کر دی ۔ شادیوں اور مختلف تہوار وں کے لئے ان کو پارکس کو استعمال کیا جانے لگا جس سے پارکس کی خوبصورتی ختم ہو گئی۔

 

 

Advertisement

اور وہاں مٹی کا میدان نظر آنے لگ گیا۔ بارہ دری پارک بھی تقریباً 15 سال تک اس مقصد کے لئے استعمال کیا جا تا رہا۔

 

 

Advertisement

عدالت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں اور پارکس کو قبضہ مافیا سے چھین کر یہاں شادی وغیرہ کے لئے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے پارکس کی حالت درست کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کام میں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اہل محلہ نے بھی پرجوشی سے کام کیا ۔

 

 

Advertisement

بارہ دری پارک کے قریب رہائشیوں نے اہل محلہ کے تعاون سے بارہ دری پارک کے لئے نہ صرف خطوط لکھ انتظامیہ کو مطلع کیا بلکہ اہل محلہ نے مل کر پارک میں ایک چھوٹی لائبریری کا بھی انعقاد کیا ہے۔ اور پارک کی تزئین و رہائش بھی کی ۔ لائبریری کے قیام کے لئے انتظامیہ کا تعاون حاصل کیا۔

 

 

Advertisement

اہل محلہ نے مزید کہا کہ اب بارہ دری پارک کے قریب موجود فُٹ بال میدان کو بھی بہتر حالت میں لانے کی کوشش جاری ہے۔ جلد ہی وہ بھی اپنی اصلی حالت میں لوٹ آئے گا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago