اوباڑہ (اعتماد ٹی وی) تحریک انصاف سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے حقوق سندھ مارچ کررہی ہے جو آج کراچی پہنچے گا۔ مارچ میں شریک پی ٹی آئی رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے۔ سندھ کی سرزمین تبدیلی کے لیے تیار ہو چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اوباڑہ چوک میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کمو شہید کے لوگوں نے جس طرح سندھ حقوق مارچ کا والہانہ استقبال کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سندھ کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنے کیلئے تیار ہو؟ ہماری منزل 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا پچھلے پندرہ برس میں سندھ میں عوام کو کچھ ملا؟ کچھ بھی نہیں ملا، سندھ کے نمائندوں کی حالت ضرور تبدیل ہوئی ہے، یہ فیصلہ سندھ کے عوام نے کرنا ہے کہ کیا وہ اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں یا نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج پہلا دن ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ سندھ کی سرزمین تبدیلی کے لیے تیار ہو چکی ہے، انشاءاللہ ہمارا یہ قافلہ 27 اضلاع سے گزرتا ہوا کراچی پہنچے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More