اہم خبریں

الیکشن میں ڈیڑھ سال اور مرکز میں اگلی حکومت کس کی ہو گی، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (اعتماد ٹی وی) تحریک انصاف حکومت کی مدت پوری ہونے میں سوا سال کا عرصہ باقی ہے۔ اسی تناظر میں ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے غیر اعلانیہ انتخابی مہم شروع کی جا چکی ہے۔ مختلف جماعتیں سیاسی جلسوں میں مرکز اور صوبوں میں اگلی حکومتیں بنانے کے دعوے کررہی ہیں۔

 

 

Advertisement

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مخالفین کو خبر دیدو اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔

 

 

Advertisement

پرویز اشرف نے شاہ عالم چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جاگتا ہے تو پنجاب جاگتا ہے۔ آصف زرداری نے ساری جوانی جیل میں گزار دی مگر جھکے نہیں، ان کا سیاسی وارث 6 مارچ کو ناصر باغ میں آ رہا ہے، وقت دور نہیں، یقین ہے کہ لاہور والوں کے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔

 

 

Advertisement

پرویز اشرف نے کہا کہ آو ایک نئی تاریخ رقم کریں، مہنگائی اور غربت کے ماروں کیساتھ کھڑے ہو جائیں، محالفین کو خبر دیدو اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔

 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور قیادت کی طرف سے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Advertisement

 

 

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کل کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ یہ عوامی مارچ مہنگائی، بے روزگاری کے ستائے عوام کو حقوق دلانے اور تحریک انصاف کی نااہل حکومت سے نجات دلانے کے لئے کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago