جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی طبیعت کی ناسازی باعثِ تشویش ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ جہانگیر ترین جلد صحت یاب ہوں، دعا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ کو پریشانی و غم سے نجات ملے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین آج اپنے میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں۔
جہانگیر ترین طبیعت خراب ہونے کے باعث ایک ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما اب ایک ہفتے لندن میں رہیں گے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ انہوں نے اپیل کہ اہلِ وطن جہانگیر ترین سمیت سب مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
زرائع کے مطابق انتخابات اور اس کے بعد بننے والی عمران خان کوحکومت کے اہم کردار جہانگیر ترین اس وقت کی سیاست میں بہت اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق اگر ترین گروپ اپوزیشن کی حمایت کر دے تو عمران خان کی حکومت کو گرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ گزشتہ چند دنوں میں ترین گروپ سے رابطے ہوئے اوران سے حکومت حمایت مانگی گئی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More