اہم خبریں

شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا۔ تحریکِ عدم اعتماد ہو گی یا نہیں، تفصیلات بتا دیں

مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے تحریکِ عدم اعتماد کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

 

 

Advertisement

سردار اختر مینگل شہباز شریف کی دعوت پر ان کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پہنچے تھے۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پر تپاک استقبال کیا، دونوں رہنما ایک دوسرے کے گلے ملے اور مصافحہ بھی کیا۔

 

 

Advertisement

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور اختر مینگل کے درمیان اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال ہوا ہے۔

 

 

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی صورتِ حال اور اپوزیشن کی مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق بھی بات چیت کی۔ سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد میاں شہباز شریف نے ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا حصہ ہونے کے باعث ہم اس معاملے پر یکسو ہیں، ہمیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago