اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوکرین روس جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے لئے اپنے رفقا سے مشاورت کی ہے۔
رفقا سے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا حتمی تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم امکان ہے کہ آج وزیراعظم قوم سے مخاطب ہونگے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خصوصی خطاب میں ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے روس کا تاریخی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کرینگے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More