اہم خبریں

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اہم پیغام۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے میں ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں۔

 

 

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی فوجی جارحیت کا عوام کی حمایت سے ہر سطح پر بھرپور جواب دے گی، ہم مادر وطن اور قوم کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

 

 

Advertisement

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ دفاع وطن کیلئے افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 3 سال مکمل ہو گئے ہیں

 

 

Advertisement

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں، ڈائیلاگ کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

 

 

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری سے تنازعات کے حل کا اظہار بھارت کو 27 فروری 2019 کے حملے کے دن بھی کیا جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنا چاہا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago