اہم خبریں

یہ تین چیزیں پی ٹی آئی سرکار کو ڈبو دیں گی۔ مرتضی وہاب کا اہم انکشاف

کراچی (اعتماد ٹی وی) تحریک انصاف حکومت کو گرانے کے لئے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اپنی منزل اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پی ٹی آئی حکومت پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔

 

 

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی، گیس کی قلت اور بجلی کی قیمت سلیکٹڈ سرکار کو ڈبو دیگی۔

 

 

Advertisement

مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر علی زیدی سندھ کی باشعور عوام کی جانب سے ٹھکرائے جانے کے بعد تلملا اُٹھے ہیں۔

 

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جعلی وزیر، جعلی پیر اور جعلی حکومت کو عوام اچھی طرح جان چکے ہیں، علی زیدی کی حقیقت کچرے کے کروڑوں روپے ڈکارنے سے زیادہ نہیں ہے، کلین کراچی کے نام پر موصوف نے کروڑوں روپے بٹورے۔

 

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا نااہل نکما سلیکٹڈ وزیر اپنی اوقات بھول بیٹھا ہے، سندھ حکومت اور وزیر اعلی سندھ کے خلاف بات کرنے سے قبل اپنے اور اپنے نااہل سرکار کے کرتوت سامنے رکھے۔

 

 

Advertisement

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نااہلوں کے ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، بدترین مہنگائی، گیس کی قلت اور بجلی کی قیمت سلیکٹڈ سرکار کو ڈبو دیگی، عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں عوام کا جم غفیر دیکھ کر نااہل وزیر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

 

 

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ گھوٹکی اور سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ وزیروں کو مسترد کر دیا، وہ دن دور نہیں جب آپ سے عوام اقتدار چھین لیں گے۔

 

 

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے شکار پور میں سندھ حقوق مارچ کے شکرا سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پورے صوبے کو تباہ کر دیا ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago