پاکستان (اعتماد ٹی وی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج (پیر کو) قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شام 6 بجے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی آج صبح اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم کی تقریر کی تصدیق کی۔
فواد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی معیشت اور یوکرین کے جاری بحران کے دوران ملک کو درپیش عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
دریں اثنا، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اتوار کو اپنے آبائی شہر کے علاقے نوشہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی عوام کے لیے ریلیف پیکج جاری کریں گے اور پیٹرولیم اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد ہی قوم سے خطاب کریں گے اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں 10 روپے کمی، اور بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کے علاوہ کئی دیگر اقدامات کا اعلان کریں گے۔ یہ خطاب آج پیر کو 6 بجے ہو گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More