اہم خبریں

1  نہیں، 2 نہیں ، 5 نہیں، سیدھی 10 روپے کمی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) گزشتہ شام پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کمی کرتے ہوئے  عوام کو اور بھی متعدد سہولیات دینے کا اعلان کیا۔

 

 

Advertisement

تفصیلات کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی جس ہے بعد نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کر دی گئی ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔

 

 

Advertisement

 

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے کمی کرنے کے بعد اس کی نئی قیمت 125 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کرنے کے بعد اس کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے ۔

 

Advertisement

 

جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی 1 مارچ 2022 سے ہوگا ۔

 

Advertisement

 

وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مزید اعلان کیا گیا کہ کم آمدنی والے گھرانوں اور کمرشل صارفین کے لئے بھی خوشخبری ہے کیونکہ ان کی بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کر دی گئی ہے ۔

 

Advertisement

 

عمران خان کی طرف سے مزید اعلان کیا گیا کہ احساس کفالت پروگرام کی رقم بھی بڑھا کر 12000 سے 14000 ہزار کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement

 

عمران خان نے نوجوانوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اعلان کیا کہ 1 لاکھ 50 ہزار طالب علموں کو ماہانہ 30 ہزار روپے انٹرنشپ دی جائے گی ۔

 

Advertisement

 

 

وزیر اعظم کی طرف سے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ آئندہ 4 ماہ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago