بولی وڈ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کہلائی جانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کو ریلیز کردیا گیا۔ مادھوری ڈکشٹ کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ’ڈانسنگ گرل‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، انہیں ان کے رقص کی وجہ سے نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے۔
دی فیم گیم کو 25 فروری کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر شائقین نے جہاں مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری کی تعریفیں کیں، وہیں کچھ لوگ ویب سیریز کی کہانی پر بھی نالاں دکھائی دیے۔
لوگوں نے جہاں ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری کو سراہا، وہیں ’دی فیم گیم‘ کی کہانی کی کمزوریوں پر بھی بات کی۔’دی فیم گیم‘ کا پہلا نام ’فائنڈنگ انامیکا‘ تھا، تاہم اس کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔
ویب سیریز کی کہانی پرتعیش اور بولڈ زندگی گزارنے والی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ انامیکا آنند کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔
’دی فیم گیم‘ کی ہدایات کرشما کوہلی اور بجوئے نامبیار نے دی ہیں، اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ بائیوگرافی ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ 25 سال بعد سنجے کپور کے ساتھ دکھائی دیں۔
سنجے کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے آخری بار 1997 کی مشہور رومانوی فلم ’محبت‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، اس سے قبل ان کی فلم ’راجا‘ سپر ہٹ ہوئی تھی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More