اہم خبریں

عثمان بزدار کے بیان سے اپوزیشن کی صفوں میں ہلچل مچ گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دعویدارشارٹ مارچ بھی نہیں کرسکے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ‘لانگ مارچ’ کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے، یہ ہے وہ تبدیلی جو کپتان لا رہا ہے۔

 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہوا ہے، پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی ہونے سے دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستی ہوں گی۔

Advertisement

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں، پاکستان کو مارچ یا عدم اعتماد کے ذریعے آگے نہیں لے جایا جاسکتا۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ترقی کے سفر میں رخنہ ڈال رہی ہے، انتشار کی سیاست پاکستان کی یکجہتی کیلئے زہر قاتل ہے۔

 

Advertisement

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے، وزیراعظم کا خطاب عوام کے احساس کا آئینہ دار ہے، عمران خان ہی حقیقی عوامی لیڈر ہیں، وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا موجودہ غیر جمہوری طرز عمل ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے، قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویوں کو جان چکے ہیں۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago