اہم خبریں

منافع کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، سپر لیگ نے پاکستان کو کتنا منافع دیا، تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کیلئے خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہورہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجاکا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے منافع میں 71فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900ملین روپے کمائے ہیں۔

 

 

Advertisement

پی سی بی کے سرتاج ایونٹ سے نہ صرف باصلاحیت اور پرجوش نوجوان کرکٹرز ملک کو مل رہے بلکہ بورڈ کے خزانے پر بھی شاندار اثر پڑرہا ہے، ساتھ ہی کرکٹ کے ترسے شائقین کو کوالٹی مقابلے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

 

 

Advertisement

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔

 

 

Advertisement

بلاشبہ پی ایس ایل 7غیر معمولی حد تک کامیاب رہی اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور، دونوں شہروں میں شائقینِ کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔

 

 

Advertisement

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن کے ذریعے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے پرجوش وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago