اہم خبریں

4 مہینے کا بڑا ریلیف عوام کے لئے، حکومت کس ذرائع سے پورا کرے گی شوکت ترین کا سوال ؟

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول و بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ 4 مہینے تک ان کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کے بعد کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ اتنا بڑا ریلیف بغیر کسی فنڈنگ کے نہیں دیا جاسکتا ۔ اس کے لئے کچھ روم پی ایس ڈی پی سے لی جائے گی جبکہ باقی احساس فنڈز کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف سے بھی کورونا وباء سے متعلقہ فنڈز لیں گے۔

 

 

Advertisement

وزیر خزانہ نے مزید بتا یا کہ وزیر اعظم نے نے آئی ٹی سیکٹر کے لئے بھی سو فیصد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستا ن 5 سال میں پچاس ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کر ے گا۔

 

 

Advertisement

آئی ٹی پیکچ میں دئیے گئے ریلیف پر وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے آئی ٹی انڈسٹری کو بہت فائدہ ہو گا اور ملکی معشیت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ آئی ٹی کمپنیوں سے متعلقہ فری لانسرز کو لین دین میں آزادی حاصل ہو گی ۔

 

 

Advertisement

وزیر خزانہ کے ترجمان کے مطابق اس ریلیف سے حکومت کو کسی قسم کا خسارہ نہیں ہوگا ۔ اس سال حکومتی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور 300 ارب روپے چار مہینے کے ریلیف دینے کے لئے کافی ہیں ۔

 

 

Advertisement

گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.4 ارب ڈالر کی امداد ملی اس رقم کو اس سے قبل استعمال نہیں کیا گیا اب اس کا بہتر استعمال کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago