اہم خبریں

یوم حجاب یا عورت مارچ، کیا منایا جائے گا، نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا اہم بیان سامنے آگیا

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہنا ہے کہ 8 مارچ کو یوم حجاب اور عورت مارچ ، دونوں کو منانا درست ہیں۔

 

 

Advertisement

حافظ طاہر اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال عورت مارچ والوں کی طرف سے کچھ پلے کارڈز شریعت کے حوالے سے ناگزیر تھے۔

 

 

Advertisement

نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ برطانیہ میں قانون ہونے کی وجہ سے لوگ ہتک عزت کے مقدمات لیکرعدالتوں میں جاتے ہیں،لوگوں کی عزت کے دفاع کرنے کیلئے کوئی قانون تو ہونا چاہیے۔ ہتک عزت کا قانون اور بھی سخت ہونا چاہیے۔

 

 

Advertisement

زرائع کے مطابق طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ میرے متعلق شراب کی غلط خبریں اس وقت چلائی گئیں جب میں حج پرموجود تھا۔

 

 

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے خود عدم اعتماد کا شکار ہیں،اپوزیشن والے جتنی تاریخیں دیں ان کے ساتھ سال 2023 ء لگا دیا کریں۔

 

 

Advertisement

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالک سب پاکستانی ہیں،اقلیت اور اکثریت اپنی جگہ مگر سب پاکستانی ہیں، پیغام پاکستان کہتا ہے کہ اپنا مذہب چھوڑو نہیں کسی کا مذہب چھیڑو نہیں، پیغام پاکستان جیو اور جینے دو کا پیغام ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago