اگر آپ متواتر بدہضمی اور معدے میں بننے والی گیس کا شکار رہتے ہیں، تو ادرک استعمال کریں۔ کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ادرک بدہضمی کے علاج کا بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔
ادرک معدے میں ہضم کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے، یہ مختلف غذاﺅں میں پائے جانے والے پروٹین کو ہضم کرنے کے لئے معدے میں لیس دار سیال کے اخراج کو بڑھانے کے علاوہ معدے کو السر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ادرک معدے میں بننے والی گیس کا قدرتی علاج کرتے ہوئے پیٹ کے اپھارہ کو کم کر دیتا ہے۔