اہم خبریں

وزیر اعظم کا نوکریوں سے متعلق اہم فیصلہ، گھر بنانے والوں کے لئے بھی خوشخبری

 

 

 

Advertisement

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور ملک کے موجودہ وزیر اعظم نے ہمیشہ سے ملک میں مدینہ کا نظام رائج کرنے کی بات کی ہے اور اس کے لئے وہ مختلف اقدامات کرتے نظر آتے ہیں ۔

 

 

Advertisement

کرپشن کا خاتمہ کرنے کی کوشش ، ایسے لوگوں کے خلاف کڑے فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران بتایا کہ اسلام ایسا مذہب ہے جو عورتوں کو وراثت میں حق دیتا ہے اور لوگوں کی فلاح بہبو د کے لئے کام کرنے کا درس دیتا ہے۔

 

 

Advertisement

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں نے دنیا پر ایک طویل مدت تک حکومت کی اور اسلامی اصولوں کو رائج کر کے نظام کو بہتر بنایا ۔ ہمارا مقصد بھی یہی ہے۔

 

 

Advertisement

پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے لئے پاکستان حاصل کیا گیا تھا اب اس مقصد کا کسی کو پتہ ہی نہیں۔ جن اسلامی نظریات کی بنیاد ڈالی گئی تھی وہ اب کہیں نظر نہیں آ رہے۔

 

 

Advertisement

جو قومیں اپنے نظریوں سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں ان کا وجود بھی باقی نہیں رہتا۔ آج اگر دنیا کی نظر میں پاکستان کی عزت کم ہوئی ہے تو صرف اس وجہ سے کہ پاکستان جن اصولوں اور نظریات کے سبب بنا تھا وہ ختم ہو کر رہ گئے ہیں۔

 

 

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے الگ وطن کا خواب دیکھا اور تمام تر لوگوں نے قائداعظم کی سربراہی میں اس جانب قدم بڑھائے۔اب ہمار ا مقصد رحمت اللعامین اتھارٹی پر کام کرنا ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے اگر کسی قوم کو ختم کرنا ہے تو اس کے نوجوانو ں میں بے حیائی عام کردو۔

 

ایسا ہی آج پاکستان بھر میں ہورہا ہے ہماری نوجوان نسل اپنے اقدار بھول چکی ہے ان کو سیرت طیبہ پڑھا نی چاہیے۔ اسوہ حسنہ کی پیروی کرنے کی تعلیم دینی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا ملک کی موجودہ حالت ایسی نہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں نوکریاں دے سکیں۔ پاکستان میں سرمایہ داروں کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر سرمایہ دار کاروبار کریں گے تو یہاں نوکریاں نکلیں گی۔

Advertisement

 

 

ہمارا ہنرمند پروگرام ایسے افراد کی مدد کرتا ہے کہ وہ ہنر سیکھیں اور ا س کے ذریعے اپنا کاروبار کریں۔ کاروبار کے لئے حکومت قرضے دے رہی ہے۔ آئی ٹی ایک فری لانسگ شعبہ ہے اس کے ذریعے نوجوان بیرون ملک کرنسی کے ذریعے بھی کمائی کر سکتے ہیں اس سے نا صرف نوجوانوں کو بلکہ ملک کو بھی فائدہ ہو گا۔

Advertisement

 

 

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ زمینوں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے بہت سے لوگ گھر نہیں بنا سکتے ایسے افراد کے لئے آسان قرضے مہیا کئے گئے ہیں تاکہ وہ اس سے اپنا گھر بنا سکیں ۔ اس پروگرام میں بلاسود قرضے دئیے جا رہےہیں اور 55 ارب تک کے قرضے جاری بھی کر دئیے گئے ہیں ۔

Advertisement

 

 

اس کے علاوہ ہیلتھ کارڈ جاری کر کے عوام کو علاج کی سہولت دی ہے اس کے لئے ہیلتھ انشورنس کے سلسلے میں بھی کام کیا جارہا ہے۔ ایف بی آر کی بہترین کاروائی سے ٹیکس ممکنہ ہدف حاصل کیا اور اسی کی مدد سے پاکستان اس قابل ہوا کہ عوام کو تیل اور بجلی پر سبسڈی دے سکے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago