اہم خبریں

روسی صدر سے ملاقات کے بعد عمران خان کامیابی کی طرف رواں دواں، ایسے مہمان کی آمد جو پہلے کبھی نا آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آج بروزجمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، صدر میرضیوف کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

 

 

Advertisement

زرائع کے مطابق وزیر خارجہ، کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سرکاری افسران، تاجروں اور میڈیا پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ساتھ ہوگا۔

 

یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کی تاریخی یادگاری کے طور پر منایا جائے گا۔

Advertisement

 

 

صدر میرضیوف اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے جس میں سیاسی، تجارتی اور اقتصادی، روابط، تعلیم، ثقافت، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون ہوگا۔

Advertisement

 

 

وہ خاص طور پراہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور ازبکستان کے دو طرفہ معاہدوں/ایم او یوز پربھی دستخط کیے جائیں گے۔

Advertisement

 

 

وزیر اعظم ازبکستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت اور مشترکہ میڈیا اسٹیک آؤٹ ہو گا۔ عمران خان ازبک صدر کے لیے ایک سرکاری ضیافت بھی دیں گے جس میں صدرعارف علوی سے الگ ملاقات کریں گے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago