اہم خبریں

‘ہمیشہ اللہ سے مدد مانگنی چاہیے اللہ ہی سب کو دیتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیاوی سہاروں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ دنیاوی سہاروں۔۔۔’ وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیش بھی منہ دیکھتی رہی گئی

پاکستان کی معشیت بہتر بنانے کے لئے برآمدات بڑھانی ہو نگی۔

 

 

Advertisement

لاہور (اعتماد ٹی وی) کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملکی ضروریات کو پورا کر نے کے لئے قرض لینا پڑتا ہے۔

 

قرض لینے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا ہمیں قرض لینے کی ضرورت اس لئے پڑتی ہے کہ ہماری درآمدات زیادہ ہیں جبکہ برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Advertisement

 

وزیراعظم نے صنعتکاروں کے لئے سہولیات کا اعلان کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو بھی پاکستان میں اپنا کاروبار کرنے پر سہولت دینے کا کہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں اور پاکستان کی معشیت کو مضبوط بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

 

Advertisement

 

پاکستان کی گزشتہ حکومت نے کبھی بھی برآمدات کی طرف توجہ نہیں دی اگر ہم اپنی برآمدات کو نہیں بڑھائیں گے تو ملکی ترقی و خوشحالی کیسے ممکن ہو سکتی ہے۔ ہمارے ہمسایہ ملک آئی ٹی میں ترقی کر کے ہم سے کئی گنا آگے ہیں۔

 

Advertisement

 

 

ایسا صرف اس وجہ سے ہے کہ ہم نے آئی ٹی و فری لانسر انڈسٹری کو زیادہ سہولیات نہیں دیں۔ اسی وجہ سے ہم اس شعبے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

Advertisement

 

قرض سے متعلقہ سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ اللہ سے مدد مانگنی چاہیے اللہ ہی سب کو دیتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیاوی سہاروں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ دنیاوی سہاروں میں انسان مد د مانگتا ہے تو عزت نفس مجروح ہو جاتی ہے قوم کی ترقی کا دارومدار معشیت پر ہے۔ ایک آزاد خود مختار پالیسی معشیت کے لئے بہترین ہو تی ہے ۔

 

Advertisement

پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جو پاکستان میں زمین خریدتے تھے تو زمینوں پر قبضہ مافیا قبضہ کر لیتا تھا۔

 

 

Advertisement

پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف مہم چلا کر زمینوں کو واپس حاصل کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کر کے بیرون ملک پاکستانیوں کو زمینوں کی سرمایہ کاری پر سہولیات دیں اور انکا سرمایہ پاکستان لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago