اعتماد ٹی وی: آج صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ ہاؤس حملے کے کیس میں اپنے وکیل بابر عوان کے ساتھ اینٹی ٹیررازم کورٹ میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت جج محمد علی وڑائچ کر رہے ہیں۔ صدر عارف علوی نے صدر ہونے کے باوجود استثنیٰ لینے سے انکار کر دیا اور اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کی۔
عارف علوی نے اپنی پیشی کے دوران کہا کہ پاکستان کا آئین انہیں استثنیٰ دیتا ہے لیکن پھر بھی وہ قانون کے سامنے سب کو برابر لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں عدالت میں پیش ہوا تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ صدر نے استثنیٰ کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی سے جان بچا لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدارت کے دوران سیالکوٹ میں بھی میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور میں نے اس میں بھی استثنیٰ نہیں لیا اور بعد میں وہ مقدمہ جیت لیا۔
صدر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ عدالتوں پر زیادہ بوجھ ہے لیکن عدالتی عمل کو تیز کرنا ان کی ذمہ داری ہے کیونکہ تاخیر کی وجہ سے لوگ انصاف سے محروم ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More