اعتماد ٹی وی: آج جمعہ کے روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ایک مسجد میں ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔ 30 سے زائد زندگیاں ختم ہو گئیں۔
اعتماد ٹی وی: آج جمعہ کے روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ایک مسجد میں ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔ 30 سے زائد زندگیاں ختم ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقع خوانی بازار کے کوچہ رسالدار چوک میں واقع جامعہ مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہوا۔
پولیس کے مطابق دو حملہ کرنے والوں نے مسجد کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں پر وار کیا اور پھر مسجد میں داخل ہوئے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقع کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
واقع کی آواز سن کر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
بازار میں تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نیں اس وقت آسٹریلین کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے اور پاکستان آسٹریلیا کے میچز بھی شروع ہو چکے ہیں۔ اس دوران ایسا واقعہ ہونا پاکستانی ایجنسیوں پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے